اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف جیت کیلئے پلان تیار ہے: زمبابوین کپتان سکندر رضا

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(لاہور نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کیلئے پورا پلان تیار ہے۔

راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد سکندر رضا کا کہنا تھا کہ قومی شرٹ پہن کر صرف جیت کا ہی سوچتے ہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا خود ہی جوش و جذبہ پیدا کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ زمبابوے نے رواں سال 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، زیادہ میچز ہارے ضرور ہیں مگر ہر بڑی ٹیم کو بھرپور چیلنج کیا، مسلسل کرکٹ کھیلنا ٹیم کی بہتری کا ذریعہ بنتا ہے، سری لنکا کو سہ ملکی سیریز میں شکست دینا حالیہ محنت کا نتیجہ ہے۔

کپتان سکندر رضا کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سپیشلسٹ کھلاڑی اہمیت رکھتے ہیں، بیٹنگ اوسط سے زیادہ سٹرائیک ریٹ اہم ہے، کم گیندوں پر زیادہ رنز بنانا اصل فن ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے سکندر رضا نے کہا کہ جیتنے کا پورا پلان تیار ہے، پاکستان میں موسم کرکٹ پر بہت اثر انداز ہوتا ہے، سردیوں میں سورج کم نکلتا ہے اور اوس پڑتی ہے جس سے پچ اور کنڈیشنز بدل جاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے