اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن ڈے منایا جا رہا ہے

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن ڈے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ٹیلی ویژن کی اہمیت، ثقافتی و لسانی فوائد اور عوام میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

دور جدید میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، گھروں میں خواتین ڈرامہ نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا، بچے کارٹون دیکھتے ہیں تو کسی کو خبروں میں دلچسپی ہے، ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو دورحاضر میں رابطے، معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقتور ترین ذریعہ ہے۔

اقوام متحدہ نے 1996ء میں ہر سال 21 نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا، اس دن کو منانے کا مقصد تفریح ، تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، پاکستان میں 26 نومبر 1964ء میں بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے ساتھ ٹی وی کا آغاز ہوا جس کے بعد معلومات، تفریح اور خبروں نے لوگوں کی زندگی میں رنگ بھر دیے۔

پاکستان میں ٹیلی ویژن کی تاریخ اتنی پرانی نہیں، 2000ء سے پہلے پاکستان میں صرف سرکاری ٹیلی ویژن کا طوطی بولتا تھا، اکا دکا نجی چینلز بھی موجود تھے لیکن ان کی وہ مقبولیت نہ تھی، تاہم پھر دیکھتے ہی دیکھتے نجی ٹی وی چینلز کی ایسی دوڑ شروع ہوئی کہ نیوز چینلز سے لے کر سپورٹس، انٹرٹینمنٹ سمیت چھوٹے بڑے چینلز کی لائن لگ گئی۔

آج لوگ ٹی وی چینلز دیکھنے کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اس کے بغیر گزارا مشکل نظر آتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے