20 Nov 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں صوئے اصل کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی 22 سالہ بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا۔
والد اور بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا تھا، جس کے بعد والد نے مشتعل ہو کر بیٹی پر تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
