اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کر دی۔

اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولن تھرو ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا، قومی ہیرو ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ محمد یاسر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جس پر پوری قوم کی جانب سے کھلاڑیوں اور کوچز کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹس کی اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے مہارت اور انتھک محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستانی جیولن کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کی پہچان بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مختلف بین الاقوامی فارمیٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی ایک خوش آئند پیشرفت ہے جبکہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کا ہر سنہری میڈل صرف اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان اور وقار ہے، قوم کے روشن آج اور کل میں ارشد ندیم کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ ارشد ندیم نا صرف ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور جذبے کی علامت بھی ہیں۔

اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستان کی اس نمایاں کارکردگی کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق پاکستانی جیولن تھرو کے کھلاڑی ایشیا میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے