اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو فائنل میں شکست، برطانوی چانڈلر عالمی سنوکر چیمپئن بن گئے

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہور نیوز) سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر نے جیت لیا، انہوں نے پاکستان کے اسجد اقبال کو 2-5 فریم سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نوید کپاڈیہ جو چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے اُن کا کہنا  تھا انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر نے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

انگلش کیوئسٹ کی جیت کا فریم سکور 0-83، 66-16، 29-95، 8-16، 86-3، 37-65 اور 15-70 رہا، میچ کے دوران ہاروی چانڈلر نے 52 اور 67 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال نے فرانس کے نیکولاس مورٹریوکس کو 2-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے