اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قوموں کی زندگی میں چیلنجر آتے رہتے، متحد ہوکر قابو پانا ہوگا :وزیر خزانہ

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوموں کی زندگی میں چیلنجرآتے رہتے ہیں متحد ہوکر قابو پانا ہوگا۔

 وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں، 3 سو سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈنگ کرتی ہیں، نجی شعبے کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے جب کہ شہرِ کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اُوپر ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ عطیات کو چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں، عطیات کو ظاہر کرنا دین و دنیا کے لیے بہتر ہے، عطیات ادا کرنے والی کمپنیاں اور کاروباری شخصیات مشعل راہ ہیں، اس فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے