اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹائل سیکٹر میں سالانہ 30 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف، کیمرے لگانے کا فیصلہ

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہورنیوز) ٹائل سیکٹر کے شعبہ میں سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ 30 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف بی آر نے ٹائلز سیکٹر کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر نے 17 شعبوں کی پیداوار میں سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے کیمرہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا، رواں سال شوگر سیکٹر سے 76 ارب، سیمنٹ سیکٹر سے 102 ارب اضافی وصول ہوں گے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ٹائلز مینوفیکچرر کمپنیوں نے کیمرے نہیں لگانے تو انڈسٹری بند کر دیں، ٹائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں کیلن، پیکجنگ اور ان اینڈ آؤٹ پر مانیٹرنگ کیمرہ لگائیں گے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت خزانہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی کہ ٹائلز سیکٹر کی مانیٹرنگ کیلئے 16 کی بجائے 4 مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹائلز سیکٹر کی ہر ٹائل کی مینوفیکچرنگ کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ٹائلز مینوفیکچرنگ کمپنیاں پیداوار کی غلط معلومات فراہم کرتی ہیں جس پر اعتماد نہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹائلز مینوفیکچرنگ کمپنیاں انڈرپروڈکشن ڈکلیئر کرتے ہیں، رواں ماہ کے دوران بھی ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری سے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے تاحال اضافی ٹیکس اقدامات کا فیصلہ نہیں کیا، سب سے پہلے شوگر ملوں کی پیداوار کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگائے ہیں۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ وزرا کی شوگر ملز ہیں، وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ سب کی مانیٹرنگ کی جائے، ایف بی آر پیداوار کی مانیٹرنگ کیلئے ہر شعبہ میں کیمرے نصب کرے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے