اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

میو ہسپتال میں جدید کینسر ٹریٹمنٹ مشین فعال، مریضوں کا علاج شروع

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(ویب ڈیسک) میو ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے نصب کی گئی جدید ترین مشین باضابطہ طور پر فعال ہو گئی جس کے ذریعے مریضوں کا علاج تیزی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مشین ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چین کے حالیہ دورے کے دوران خصوصی ہدایت پر منگوائی گئی، اس جدید مشین کے ذریعے کئے جانے والے علاج سے اب تک 18 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مشین نہایت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور کینسر کے مختلف اقسام کے مریضوں کا ’انتہائی کامیابی کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے، اگرچہ ایک مریض کے علاج پر تقریباً 16 لاکھ روپے لاگت آتی ہے مگر غریب مریضوں سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا جا رہا۔

کینسر اسپیشلسٹ پروفیسر شہزاد کریم بھٹی کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گردوں، پھیپھڑوں، جگر اور بریسٹ کینسر کے سٹیج ون کا علاج ممکن ہے، ان کے مطابق اب تک 18 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جو مشین کی افادیت کا واضح ثبوت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے