اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بی آئی ایس پی: سوشل پروٹیکشن والٹ کے پائلٹ مرحلے کا آغاز

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہور نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔

پہلے 24 گھنٹوں میں 30 سے زائد اضلاع میں 5,747 مفت موبائل سمز جاری کر دی گئیں، اس اقدام کا مقصد خواتین کیلئے شفاف، باوقار اور براہِ راست مالی رسائی کو یقینی بنانا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز 17 نومبر سے 41 اضلاع میں ہوچکا ہے جہاں مستقبل میں تمام ادائیگیاں انہی سمز کے ذریعے کی جائیں گی، مستحق خواتین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان سمز کی اسی طرح حفاظت کریں۔

دوسرے مرحلے کا آغاز 24 نومبر سے 53 اضلاع میں ہوگا، دوسرے مرحلے میں کیمپ سائٹ ماڈل کے تحت فی تحصیل کم از کم ایک کیمپ سائٹ قائم کی جائے گی، تیسرا مرحلہ یکم دسمبر سے 52 اضلاع میں ہوگا، تیسرے مرحلے میں ہر تحصیل میں کم از کم دو کیمپ سائٹس قائم کی جائیں گی، سمز کا اجرا ہفتے میں چھ دن کیا جا رہا ہے۔

خواتین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون ساتھ لانا ضروری ہے، صرف بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی سم فراہم کی جائیگی، مستحق خواتین 31 دسمبر تک بی آئی ایس پی دفاتر یا نامزد کیمپ سائٹس سے مفت سمیں حاصل کرلیں، سم جاری ہونے کے بعد بی آئی ایس پی اس سم پر سوشل پروٹیکشن والٹ کو فعال کرے گا، والٹ کے فعال ہونے سے کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا انسانی مداخلت کے خدشات میں کمی آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے