(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بدستور عوام کی قوت خرید سے دور ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو نرخ 511 روپے پر آ گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں صافی گوشت 580 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ہول سیل ریٹ 339 روپے جبکہ پرچون قیمت 353 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اور فارمی انڈے 344 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں، تھوک مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ معمولی کمی کے باوجود قیمتیں اب بھی ان کی پہنچ سے باہر ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور بہتر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
