کھیل
آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈکپ: پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
19 Nov 2025
19 Nov 2025
(لاہور نیوز) عمان میں ہونے والے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن اور چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض انجام دینے والے نوید کپاڈیہ کے مطابق اسجد کی جیت کا سکور 0-100، 37-92، 16-117 اور 21-83 رہا، انہوں نے 81 اور 21-83 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔
اِسی طرح قومی پاکستانی کھلاڑی نے میچ 0-4 سے جیت لیا اور میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملائے اور گلے بھی ملے۔
واضح رہے کہ قومی کھلاڑی اسجد اقبال نے اس سے قبل منیٰ اعواد کو 1-4 فریم سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
