اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودی ولی عہد نے ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے : ٹرمپ

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس کے بعد دونوں فریقین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دیرینہ دوست ہیں اِن کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، میری حکومت میں امریکہ ترقی کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نااہل تھی، ہم مہنگائی کو کم ترین سطح پر لائے، ہم نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتیں کم کی ہیں، سعودی عرب نے600ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ہم امریکی تیل کے نئے ذخائر تلاش کر رہے ہیں ، سعودی عرب کےلیے جدید چپس کی منظوری پر کام کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال قبل امریکہ میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آرہی تھی ، امریکہ ایک نئی شروعات کررہا ہے ،عالمی ہر مسئلے پر امریکہ اور سعودی عرب کا مؤقف ایک ہی ہوتا ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے میں بہترین کام کیا اور یہ وہ کام تھا جو کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔

سعودی ولی عہد

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلق کومزید مضبوط بنائیں گے، ہم امریکا یا صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے جعلی مواقع نہیں بنا رہے، یہ حقیقی مواقع ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی امن میں ٹرمپ کے اقدامات مثالی اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں اہم کردارادا کیا، امریکی صدر معاشی ترقی کے لیے بھی اچھے اقدامات کر رہے ہیں، ہم مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی کے مواقع پر بڑھانا چاہتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے میدان میں سعودی عرب کو بہت زیادہ کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہے اور امریکا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سعودی عرب کی ضروریات پوری کرنے کے حقیقی مواقع فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے