اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ڈنمارک کا اقتصادی و ترقیاتی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور ڈنمارک کی جانب سے اقتصادی و ترقیاتی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ڈنمارک کی نئی سفیر ماجا مورٹینسن کی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈینش کمپنیوں نے پاکستان میں تجارتی و سرمایہ کاری دلچسپی کا اظہار کیا، لاجسٹکس، میری ٹائم،مینوفیکچرنگ اور انرجی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

گرین ٹرانزیشن، توانائی کارکردگی اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر بات چیت کی گئی، ڈنمارک سفیر نے جلد لاہور اور کراچی میں صنعتی رہنماؤں سے ملاقات کا شیڈول طے کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ڈنمارک میں کلائمیٹ فنانس اور پائیدار بجٹ تحقیق پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ اقتصادی و ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ڈینش سفیر کو ملکی معاشی صورتحال بارے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے نمایاں بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، کرنسی مستحکم ہے، حکومت کا سرمایہ کار دوست ماحول کی بحالی پر فوکس ہے، ٹیکس بیس میں توسیع،توانائی شعبے میں لیکیجز میں کمی ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے