18 Nov 2025
(لاہور نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے پر ناراض ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونےکا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے، پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اظہر علی کے استعفے کی وجہ سرفراز احمد کی پی سی بی میں انٹری معلوم ہوتی ہے، سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنایا گیا ہے۔
