اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کا زمبابوے کے خلاف پہلا میچ جیت کر فاتحانہ آغاز ہو گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے مارومانی  نے 30، برینڈن ٹیلر  نے 14اور ریان برل نے 8رنز بنائے۔

اِسی طرح برائن بینیٹ 49 بنا کر نمایاں رہے جب کہ سکندر رضا 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز  نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان  نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151رنز بنا کر میچ جیت لیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، عثمان خان نے 37 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اِسی طرح صائم ایوب نے 22 اور صاحبزادہ فرحان  نے 16، کپتان سلمان علی آغا 1 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن  بنائے آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا، ٹینوٹینڈا ماہوسا اور گریمی کریمر  نے ایک،ایک اور بریڈ ایونز  نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے