اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل مینجمنٹ سے نیا آفر لیٹر نہ ملنے پر وضاحت طلب

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مینجمنٹ کو ایک اور خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے نیا آفر لیٹر نہ ملنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل انتظامیہ سے ویلیوایشن رپورٹ اور آفر لیٹر کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ آئندہ سیزن کیلئے ٹیم کا معاہدہ طے کیا جا سکے۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیموں کا پرانا معاہدہ 31 دسمبر تک قابل عمل ہے، پی ایس ایل مینجمنٹ نے ابھی تک ملتان سلطانز کا معاہدہ نہ تو معطل کیا ہے اور نہ ہی منسوخ کیا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے نیا معاہدہ ارسال نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ نے نان کمپلائنس کی وجہ سے ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ ارسال نہیں کیا تھا، اس کے باوجود ملتان سلطانز کے مالک علی ترین پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف مسلسل بیان بازی کرتے رہے ہیں جس کے باعث بات چیت میں مزید پیچیدگیاں آ گئیں۔

پی سی بی نے ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا جسے علی ترین  نے پھاڑ دیا تھا جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا، علی ترین کی اس کارروائی نے پی ایس ایل مینجمنٹ اور ملتان سلطانز کے درمیان تنازعہ کو بڑھا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے