اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کی شان نایاب نسل کے اڑیال کی تعداد میں بتدریج اضافہ

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں نایاب نسل کے جانور اڑیال کی نسل میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سالٹ رینج کے علاقے میں پایا جانے والا اڑیال اب باآسانی مختلف علاقوں میں نظر آ رہا ہے، اور اس کے تحفظ کے اقدامات کے باعث اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق اڑیال کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے نتیجے میں اس کی نسل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، موٹروے کے قریب پہاڑوں پر اڑیال کی بڑی تعداد گھومتے ہوئے کیمروں میں محفوظ ہوئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نایاب نسل کا جانور اب اپنے قدرتی مسکن میں واپس آ چکا ہے۔

چکوال کے علاقے میں حال ہی میں اڑیال کی ایک بڑی تعداد کو آزادانہ گھومتے ہوئے ویڈیوز میں دیکھا گیا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اڑیال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کامیاب ہو رہے ہیں، یہ مناظر خاص طور پر اڑیال کے قدرتی ماحول میں اس کی واپسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

پنجابی اڑیال ایک خوبصورت اور منفرد جانور ہے جس کی اونچائی 70 سے 90 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے، اس کے سینگ 38 انچ تک لمبے ہوتے ہیں اور اس کا پیٹ سفید ہوتا ہے، سینے پر سیاہ بال اور بڑی بڑی آنکھوں والا یہ جانور قدرت کا ایک حسین شاہکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے