اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے: مریم نواز شریف

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں نہ صرف ایک جرم ہیں، بلکہ یہ انسانیت کے خلاف بغاوت بھی ہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

انہوں  نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، حکومت کسی بھی صورت میں بچوں کو نقصان پہنچانے والے افراد کو معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے، یہ سینٹر بچوں کے تحفظ کیلئے ایک محفوظ اور مؤثر نظام فراہم کرتا ہے، جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو یکجا کیا گیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یہ ورچوئل سینٹر اب تک ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے اور اس کا مقصد بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے فوری رابطہ کیا جائے، تاکہ بچے کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جا سکے، حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر بچے کو محفوظ ماحول میں پرورش ملے اور انہیں ہر قسم کی زیادتی سے بچایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی اور کسی بھی بچے کے ساتھ زیادتی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ایک ایسا وقت ہے جب ہمیں اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا ہو گا، تاکہ ہم ایک محفوظ اور صحت مند معاشرتی نظام قائم کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے