اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واٹر فلٹریشن پلانٹس کے تمام فلٹرز 15 دسمبر تک تبدیل کرنے کی مہلت

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے "صحت مند پنجاب مشن" کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمرشل واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید نے اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بوٹل واٹر تیار کرنے والے تمام یونٹس کو ہر ماہ اپنے فلٹرز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، فلٹرز کی تبدیلی کا ریکارڈ اور ویڈیو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازم ہو گا۔

عاصم جاوید  نے مزید کہا کہ ہر یونٹ کو ماہانہ طور پر منظور شدہ لیبارٹری سے پانی کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کرانا ہو گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پانی کا معیار معیاری ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے 15 دسمبر تک تمام یونٹس کو فلٹرز تبدیل کرنے اور اس کا ریکارڈ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل پر اپلوڈ کرنے کی مہلت دی ہے، مذکورہ تاریخ کے بعد اگر کوئی یونٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرتا تو اسے بند کر دیا جائے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پانی اور دودھ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ڈویژنوں میں نئے ٹیسٹنگ لیبز بھی قائم کئے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ  واٹر فلٹر پلانٹس کے آپریٹرز اور ہینڈلرز کو پانی کی سیفٹی اور ریگولیشنز کے حوالے سے تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے