اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ مؤخر

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(مدثر علی رانا) حکومت نے دسمبر میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا پلان مؤخر کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ اب جنوری یا فروری میں جاری ہو سکے گا، حکومت نے رواں سال کے آخری ماہ میں پانڈا بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک بورڈ سے منظوری تاحال نہ ملنے سے بانڈز کے اجرا میں تاخیر ہوئی، اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، اے آئی آئی بی بورڈ میٹنگ کے بعد پانڈا بانڈز کا اجرا کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پانڈا بانڈز کے اجرا کے منصوبے میں اب تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے، پانڈا بانڈز کی مدت تین سال اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے