اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے کی شہریوں کو موبائل سم سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

18 Nov 2025
18 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو اپنی موبائل سم سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں خبردار کیا کہ کسی دوسرے شخص کو اپنی سم دینا ایک قانونی جرم ہے اور اس سم کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہونا ممکن ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے پیغام میں شہریوں کو یہ بھی کہا کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کے تحت رجسٹرڈ سموں کی تعداد چیک کریں، اس مقصد کیلئے شہری اپنے شناختی کارڈ کا نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کتنی سمیں ان کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

اگر آپ کو اپنی معلومات کے مطابق کسی نامعلوم سم کا پتہ چلتا ہے، تو پی ٹی اے نے فوری طور پر اس سم کو بلاک کرانے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ نئی سم صرف بااختیار اور تصدیق شدہ فرنچائزز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کی جانی چاہئے، غیر مجاز ذرائع سے سم خریدنا یا حاصل کرنا نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ آپ کو سکیورٹی اور قانونی مسائل میں بھی ڈال سکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل سم کے ذریعے ہونے والی غیرقانونی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور اس وجہ سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے