اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں، ٹرافی پاکستان لائیں گے: معاذ صداقت

17 Nov 2025
17 Nov 2025

(لاہورنیوز) پاکستان شاہینز (پاکستان اے) کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے کہا ہے کہ اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں، ٹرافی پاکستان لائیں گے، الحمداللہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں نے پاکستان کے لیے بہترین پرفارم کیا ہے اور میچ جیتا ہے۔

معاذ صداقت نے بھارتی ٹیم سے تاریخی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ہر آنے والے میچ کے لیے بہت پُرامید ہوں، میرا مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنسز دینے کا منصوبہ ہے۔

معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ میرے سامنے بھارتی ہو یا کوئی بھی اور ٹیم میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں، سب کے خلاف ایک جیسا میچ کھیلتا ہوں اور اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سب کھلاڑیوں کا یہی منصوبہ ہے کہ پاکستان کے لیے یہ ٹرافی جیت کر لانی ہے، ہم بطور ٹیم گیم ٹو گیم چل رہے ہیں، مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتے اور جو میچ ہوتا ہے اس کے لیے سر توڑ محنت اور منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز ٹی 20 کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، معاذ صداقت نے دو وکٹیں حاصل کیں اور 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے