اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عرفان صدیقی کی خالی ہونے والی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا شیڈول جاری

17 Nov 2025
17 Nov 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ پنجاب میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان سینیٹر منتخب کرنے کے لیے کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی 11 نومبر کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے