اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

35 ویں نیشنل گیمز کا شیڈول جاری، سائیکلنگ ایونٹ سے باہر

17 Nov 2025
17 Nov 2025

(لاہورنیوز) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے 35 ویں نیشنل گیمز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا، جبکہ سائیکلنگ ایونٹ کو گیمز سے باہر کر دیا گیا۔

ملک بھر سے مختلف صوبوں اور محکموں کے 11 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز گیمز میں شرکت کریں گے جن میں 4663 رجسٹرڈ ایتھلیٹس شامل ہیں جن میں 2566 مرد اور 2097 خواتین مختلف گیمز میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

صوبائی اور محکموں کے دستوں کی آمد 4 دسمبر سے شروع ہوگی جبکہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز بھی 4 دسمبر کو ہی ہو گا۔ اختتامی تقریب 13 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب میں وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے، گیمز کی افتتاحی تقریب میں حدیقہ کیانی سمیت نامور گلوکار پرفارم کریں گے۔

دوسری جانب سائیکلنگ ایونٹ کو 35 ویں نیشنل گیمز سے باہر کردیا، جاری کردہ شیڈول میں سائیکلنگ ایونٹ شامل نہیں ہے، سائیکلنگ کو تاریخ میں پہلی بار نیشنل گیمز سے باہر کیا گیا ہے۔

سائیکلسٹس پی او اے کی پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھ گئے، سائیکلنگ کی ایک فیڈریشن پی او اے کی پسندیدہ شخصیت خواجہ ادریس کی سرپرستی میں چل رہی ہے، خواجہ ادریس والی فیڈریشن کا پی او اے، پی ایس بی سمیت کسی عالمی تنظیم سے الحاق نہیں، خواجہ ادریس والی فیڈریشن پنجاب حکومت کی چہیتی ہے۔

پنجاب حکومت کو خوش رکھنے کے لئے پی او اے نے اظہر شاہ والی فیڈریشن کو معطل کر رکھا ہے، اظہر شاہ کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے، اظہر شاہ والی فیڈریشن کا پی ایس بی سمیت سائیکلنگ کی عالمی تنظیم سے الحاق ہے۔

سال 25-2024 میں اظہر شاہ والی فیڈریشن نے متعدد عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کئے ہیں، سندھ میں پورے سال سائیکلنگ کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے والی ایسوسی ایشن بھی پسند نہ پسند کی نذر ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے