اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے: شاہین شاہ آفریدی

17 Nov 2025
17 Nov 2025

(لاہور نیوز) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 0-3 سے سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور ہر کھلاڑی ملک کی خاطر محنت اور جذبے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی، ہم ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، ٹیم میں اس وقت بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔

انہوں  نے بابر اعظم کی بیٹنگ کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگرچہ بابر  نے کافی عرصے بعد سنچری بنائی ہے، مگر ان کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے، ہمیں بابر کی سنچری کا انتظار تھا اور انہوں  نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بیٹر محمد رضوان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان  نے سینئر کھلاڑی کے طور پر بہترین ذمہ داری نبھائی اور ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔

وسیم جونیئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہین  نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دنوں کچھ انجریز کا سامنا رہا، تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اور ون ڈے کرکٹ میں کامیابی کے ساتھ کم بیک کر چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے