16 Nov 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال جیب تراشوں نے 18 ہزار 324 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں۔
پولیس کے مطابق وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 4186 مقدمات کے ساتھ سر فہرست جبکہ سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 4142 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا تاہم صدر ڈویژن جیب تراشی کے 3286 مقدمات کے ساتھ تیسرے اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2576 مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 2258 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں رواں سال کے دوران جیب تراشی کی 1876 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ جیب تراشی کی وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، جنازوں میں ہوئیں۔
