اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز)تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 61 اور حسین طلعت 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 رنز سکور کیے جبکہ سلمان آغا 6 اور حسیب اللہ خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

مہمان ٹیم سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہیش تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے، مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان کوشال مینڈس نے 34، پاون رتھنا یاکے نے 31، کامل مشارا نے 29 جبکہ پاتھم نسانکا نے 24 رنز سکور کیے۔

مہمان ٹیم کے کمینڈو مینڈس 10، مہیش تھکشانا اور پرامود مدھوشن 7،7 جبکہ جینتھ لیانیج اور جیفری وینڈرسے 4،4 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کیجانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے