اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر مہرین علی کا عالمی ریکارڈ قائم

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی بیٹرمہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کولمبو میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا کےخلاف بغیر کسی نقصان کے 331 رنز بنائے۔پاکستانی بلے باز مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں سری لنکا کےخلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے پاکستان کی نور فاطمہ، حوریہ ملک ، سمیرا ملک نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس موقع پر مہرین علی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اوروالدین کے نام کرتی ہوں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے موقع دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے