اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا نیا کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیا کنٹریکٹ جاری نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز پی ایس ایل کی کمپلائنس پالیسی پر پوری نہ اتر سکی جس کے باعث ٹیم کو نیا معاہدہ نہیں دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی بقیہ پانچ فرنچائزز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں 10 دن کے اندر معاہدے پر دستخط کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پی ایس ایل اور لیگ مینجمنٹ کے خلاف سخت بیان بازی کی تھی، علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا تھا۔

اس کے علاوہ ملتان سلطانز مینجمنٹ نے متعدد تجاویز پر مشتمل ایک خط چیئرمین پی سی بی کو بھی ارسال کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے