(لاہور نیوز)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیانیج 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، کمینڈو مینڈس نے 44، سدیرا سمارا وکرما نے 42، کامل مشرا نے 24، پاتھم نسانکا نے 24 رنز سکور کیے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کوشال مینڈس 20، کپتان کیرتھ اسالنکا 6 جبکہ دشمانتھا چمیرا بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، وانند ہاسارنگا نے 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین ، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے 289رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، یوں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 78اور صائم ایوب نے 33رنز بنائے جب کہ راولپنڈی:پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 102رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
علاوہ ازیں محمد رضوان 51رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی کمان آج شاہین آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کے ہاتھوں میں ہے ، قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
