الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے والی خواتین کس بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں ان میں باول کینسر کی علامات ظاہر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ بھرپور مقدار مین الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں ان کے باول کے بڑھنے (جو کہ غیر کینسر زدہ ہوتے ہیں) کے خطرات واضح طور پر زیادہ ہوتے ہیں، جو کہ طویل وقت میں کینسر کا روپ دھار سکتے ہیں۔
تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ کس طرح غذا باول میں ابتدائی تبدیلیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے اوسطاً 45 برس کی 29 ہزار 105 خواتین کی نگرانی کی اور ہر چار برس میں فوڈ سروے کیے۔
سروے میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ یہ غذائیں کھاتی تھیں ان میں غذا نہ کھانے والی خواتین کے مقابلے میں غیر نقصان دہ رسولی ایڈینوما بننے کے امکانات 45 فی صد زیادہ تھے۔
