اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ رائزنگ سٹار: پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دیدی

14 Nov 2025
14 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔

دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اودہرا اور وسیم علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان حماد مرزا نے 34 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر صفیان یوسف 3، کاران سنوویل 26، وسیم علی 5، ناریان شیشو 1، آریان بشت 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ زکریا اسلام 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمان کی جانب سے جے اودہرا اور شفیق جان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، سامے شیوسترا اور مظاہر رضا بالترتیب 1 اور 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2 ، 2 وکٹ اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے