اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کا پنڈی سٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں سے ملاقات

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہورنیوز) وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان اور سری لنکا کی پریکٹس دیکھی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی تھے، ا س موقع پرمحسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ اُنہوں نے پریکٹس کے لیے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دورہ جاری رکھنے پرمہمان کھلاڑیوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا مقروض رہے گا۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اُنہوں نے مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں لیکن وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہہ پاکستان اور سری لنکا نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے