(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کا استعمال ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ وٹامن ڈی ایک ایسا ہارمون ہے جو زیادہ تر سورج کی روشنی کے ذریعے جِلد میں بنتا ہے اور سوزش اور قلبی صحت سے متعلق مثبت اثرات کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
عالمی سطح پر وٹامن ڈی کی کمی اور اور قلبی امراض میں ہوتے اضافے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سادہ اور سستے وٹامن ڈی کے ذرائع وقت کی ضرورت ہیں تاکہ اموات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
محققین کے مطابق جہاں وٹامن ڈی کی کم مقدار منفی قلبی صحت کے نتائج سے تعلق رکھتی ہے۔ وہیں ایسے علاج سے متعلق کیے گئے مطالعوں میں ایک جیسے نتائج سامنے نہیں آ سکے ہیں۔
تازہ ترین تحقیق کے بتایا گیا کہ نتائج کے مطابق وٹامن ڈی کی سپلیمنٹیشن کو خون میں موجود مقدار کو دیکھتے ہوئے ہدف بنانا ہارٹ اٹیک کے خطرات میں واضح کمی لا سکتا ہے۔
