13 Nov 2025
(لاہور نیوز) شہر سے پولیو وائرس کا خطرہ ٹل نہ سکا، شہر کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
آؤٹ فال روڈ، گلشن راوی، ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن میں پولیووائرس پایاگیا، قومی ادارہ صحت نے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی جبکہ 2 سال سےمسلسل لاہورکےسیوریج میں پولیو وائرس پایا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
