اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہور نیوز) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران کر دی گئی۔

تقریب میں تمام پانچ ٹیموں کی کپتانوں  نے شرکت کی، ٹورنامنٹ میں عمیمہ سہیل کی قیادت میں سٹارز ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، فاطمہ ثنا کونکررز کی کپتان مقرر ہوئی ہیں جبکہ نشرہ سندھو سٹرائیکرز کی قیادت سنبھالیں گی، رامین شمیم چیلنجرز اور منیبہ علی انونسیبلز کو لیڈ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے شروع ہو کر 6 دسمبر کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

میچز اقبال سٹیڈیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جہاں خواتین کرکٹرز اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے