اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اعظم خان نے 2 ماہ میں حیران کن حد تک وزن کم کر لیا

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(ویب ڈیسک) نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

اعظم خان، جو طویل عرصے سے موٹاپے کے باعث تنقید کی زد میں رہے، نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اعظم خان نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم کیا ہے اور وہ وزن میں مزید کمی اور جسمانی فٹنس بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، “15 ہزار گرام ہلکا ہو گیا ہوں، ابھی مزید وزن گراؤں گا، ان شاءاللہ۔”

اعظم خان  نے 2021 میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، تاہم انہیں موقعے محدود ملے۔ فاسٹ بالرز کے خلاف مشکلات اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث کئی بار ٹیم سے باہر کیے گئے۔

Azam Khan Fitness

اگرچہ ان کا وزن اور کمزور وکٹ کیپنگ ہمیشہ سے عوامی بحث کا موضوع بنی رہی ہے، لیکن ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اعظم نے خود کو ایک پاور ہٹنگ مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر منوایا ہے۔

اعظم خان کا کہنا ہے کہ وہ وزن میں مزید کمی اور میچ فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں تاکہ وکٹ کے پیچھے کارکردگی اور رننگ میں بہتری لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے