اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا: مریم نواز

11 Nov 2025
11 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

برازیل میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ کیے بغیر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ممکن نہیں، تمام شعبوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جنگلات کے تحفظ کے لیے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، گرین اور ڈیجیٹل پنجاب ہمارا ویژن ہے، الیکٹرک وہیکلز اور الیکٹرک بائیکس کا فروغ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت خصوصی فورس تشکیل دی گئی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پنجاب کو تاریخی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ نسلوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے سب کو ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے