اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سی سی ڈی کی احسن کارکردگی, حکام کا لاکھوں روپے انعام دینے کا فیصلہ

11 Nov 2025
11 Nov 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی کی جانب سے احسن کارکردگی پر حکام نے لاکھوں روپے انعام دینے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے ان کامیاب کارروائیوں پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی جبکہ فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمے پر 80 لاکھ روپے اور ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کارروائی پر 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید برآں، حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ روپے، راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کارروائی پر 45 لاکھ روپے، سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کے خلاف کارروائی پر 25 لاکھ روپےاور گوجرانوالہ کے بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ تمام سفارشات منظوری کے لیے اعلیٰ سطح پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے