اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

اپنے انتہائی مخلص، بااعتماد اور بھائی عرفان صدیقی کی وفات پر بڑا دکھ ہوا: نوازشریف

11 Nov 2025
11 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے عرفان صدیقی کی وفات پر اُن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ اپنے انتہائی مخلص، بااعتماد اور بھائی عرفان صدیقی کی وفات بڑا دکھ ہے، عرفان صدیقی کا قلم اصول اور حریت فکر کی دلیل بنا رہا، عرفان صدیقی سے محبت کا رشتہ تھا، اپنا غم الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ اُن کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، وہ ایک منفرد لکھاری، عاجز مزاج اور روشن دماغ شخصیت تھے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی گزشتہ روز انتقال کرگئے، دو ہفتے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرتھے،عرفان صدیقی کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے