اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے الپائن اسکیئر محمد کریم نے سرمائی اولمپکس 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

10 Nov 2025
10 Nov 2025

(لاہورنیوز)پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اِس کی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔

محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم محمد کریم کی کامیابی پاکستان اسکی فیڈریشن کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھاتی ہے، فیڈریشن سالانہ بھاری فنڈز کے باوجود نئے کھلاڑی، خصوصاً خواتین اسکیئرز سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے