اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے آسان طریقہ بتا دیا

10 Nov 2025
10 Nov 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے موسم سرما کے دوران جلد کی خشکی اور کھردرا پن دور کرنے کیلئے آسان طریقہ کار بتا دیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سرد ہوا چلتی ہے تو ہماری جلد سے نمی تیزی سے بخارات بن کر نکل جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد خشک، سخت اور کھردری محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجوہات جاننے کے لیے ہمیں جلد کی ساخت اور بناوٹ کو سمجھنا ہوگا۔

جلد کی تین تہیں ہوتی ہیں سب سے نچلی یا اندرونی تہہ چربی یا فیٹس پر مشتمل ہوتی ہے، جو توانائی کا ذخیرہ جذب کرتی ہے۔ اس کے اوپر ڈرمیس ہے، جس میں خون کی نالیاں، اعصاب، پسینہ اور کئی غدود اور بالوں کے جڑیں ہوتی ہیں۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں مزید کہنا تھا کہ جلد کی سب سے اوپر کی تہہ ایپیڈرمس ہے جو جلد کی اہم حفاظتی تہہ ہے اور یہ وہ تہہ ہے جہاں خشک ہونا واقع ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی تہوں پر مشتمل ہے اس تہہ میں زندہ خلیے یعنی سیلز ایپیڈرمس کے نچلے حصے سے اٹھتے ہیں اور آخر کار سطح پر پہنچنے کے بعد مر جاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں جس سے جلد خشک ہوجاتی ہے اور کھردری محسوس ہوتی ہے۔

جلد کی خشکی سے بچاؤ کے لیے چند بنیادی اقدامات یہ ہیں کہ نیم گرم پانی سے غسل لیں، کم وقت کا غسل کریں، صفائی کے بعد جلد نم رکھنے کے لیے موئسچرائزر لگائیں، اندرونی ہوا کی نمی برقرار رکھنے کے لیے humidifier استعمال کریں جو ایک ایسا برقی آلہ ہے جو کمرے یا گھر کی ہوا میں نمی بڑھاتا ہے۔

اسی طرح اگر خشک جلد کے ساتھ شدید خارش، دراڑیں یا خون آنے جیسے علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں تو یہ صرف موسمی اثر نہیں بلکہ کسی جلدی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے اور ایسی صورتحال میں ماہرِ جلد (ڈرماتولوجسٹ) سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے