اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دسویں تھل جیپ ریلی ختم، فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا

10 Nov 2025
10 Nov 2025

(لاہور نیوز) دسویں تھل جیپ ریلی کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ہوگیا، پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل کامیاب قرار پائے ہیں۔

10ویں تھل جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں 2 خواتین ریسرز سمیت 37 ریسرز نے حصہ لیا، تجربہ کار ڈرائیورز صاحبزادہ سلطان  اور نادر مگسی پری پیئرڈ کیٹیگری جیتنے میں ناکام رہے، نادر مگسی دوسرے اور محمد رضا سعید تیسرے نمبر پر رہے ۔

فیصل شادی خیل نے 2 گھنٹے 10 منٹ 18 سیکنڈ میں 200 کلو میٹر کا ٹریک عبور کیا جبکہ نادر مگسی 2 گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ریلی میں شریک ریسرز نے تھل جیپ ریلی کو بہترین سپورٹس ایونٹ قرار دیا، خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں سلمیٰ خان نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کر کے جیت اپنے نام کی۔

پری پیئرڈ وومن کیٹیگری میں 2 خواتین ریسرز سلمٰی خان اور دینا پٹیل مد مقابل تھیں، دینا پٹیل کے ساتھ جرمن شہری اینڈریو نے بطور نیویگیٹر حصہ لیا، ریس میں معروف ریسر سلمیٰ خان پہلے نمبر پر رہیں، انہوں نے مقررہ فاصلہ  ایک گھنٹہ 30 منٹ اور 20 سیکنڈ میں طے کیا۔

ریلی کے آخری روز چھٹی کے باعث شائقین بھی بڑی تعداد میں ریلی سے محظوظ ہوتے رہے، ریس میں کامیاب ہونے والے تمام کیٹیگریز کے ریسرز میں مظفر گڑھ کے سرکٹ ہاؤس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے