اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

13 سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک قرار

09 Nov 2025
09 Nov 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کاکہنا ہے کہ جن بچوں کو 13 سال کی عمر سے پہلے اسمارٹ فون دیا جاتا ہے، ان میں بڑے ہونے پر ذہنی صحت کے شدید مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ابتدائی عمر میں فون استعمال کرنے والے بچوں میں خودکشی کے خیالات، ڈپریشن، اضطراب، جذباتی عدم استحکام اور خوداعتمادی میں کمی جیسے رجحانات زیادہ پائے گئےیہ مطالعہ ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے کیا، جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں (عمر 18 سے 24 سال) کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن بچوں نے 12 سال یا اس سے کم عمر میں اسمارٹ فون کا استعمال شروع کیا، وہ جوانی میں ذہنی دباؤ اور منفی خیالات کا زیادہ شکار پائے گئے۔

ماہرین کے مطابق، 10 سے 13 سال کی عمر دماغی نشوونما اور شخصیت کی تشکیل کا اہم دور ہوتا ہے، اور اس دوران اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی سماجی و جذباتی ترقی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

تحقیق میں خاص طور پر لڑکیوں کے کیسز میں خطرے کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، جن لڑکیوں نے 5 یا 6 سال کی عمر میں فون کا استعمال شروع کیا، ان میں تقریباً 48 فیصد نے خودکشی کے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ وہ لڑکیاں جنہیں 13 سال کے بعد فون ملا، ان میں یہ شرح صرف 28 فیصد تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے