09 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پاکستانی اسپنر ابرار نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
ہفتے کو فیصل آباد میں 3 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کے خلاف اننگز میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی۔
4 وکٹیں لینے کے ساتھ ہی ابرار احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔27 سالہ اسپنر نے اب تک ٹیسٹ میں 46، ون ڈے میں 25، اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کا144 رنز کا ہدف پاکستان نے با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
