اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے چھٹی بار ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیت لیا، کویت کو شکست

09 Nov 2025
09 Nov 2025

(دنیا نیوز) پاکستان نے چھٹی بار ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم سب سے زیادہ مرتبہ ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم بن گئی، آخری بار پاکستان نے 2011 میں ٹائٹل جیتا تھا۔

قبل ازیں کویت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی 52 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عبدالصمد 42، خواجہ نافع 22 اور شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، معاذ صداقت 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 92 رنز ہی بنا سکی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے