اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالمی کرکٹ میں بابر اعظم 15ہزار رنز مکمل کرکے 5ویں پوزیشن لے اڑے

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے 5ویں قومی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں اپنے کیریئر کے 15ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر کے کرکٹ کے ممتاز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے، یہ میچ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

بابراعظم اب انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کے ساتھ 5ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، سابق کپتان انضمام الحق کے نام 20 ہزار 541 رنز ہیں جو 547 اننگز میں آئے  جبکہ یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف17ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 372 اننگز میں 15 ہزار 4 رنز مکمل کیے اور یوں پاکستان کرکٹ میں اپنا ایک اور اہم کارنامہ درج کروا لیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرنے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بنائے ہیں، بابر اعظم کے عالمی کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے