اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس، محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کےصدر محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس بارے پلان طلب کر لیا ہے۔

در ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی صدارت میں ہیڈ کوارٹر دبئی میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے ٹورنامنٹ قطر کے دارالحکومت دوحا میں 14 نومبر سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔اجلاس میں مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ڈیٹا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا، اے سی سی اجلاس کا مینز20 ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ویورز شپ اور شائقین کی تعداد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے ٹورنامنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کرانے پر بھی غور کیا گیا۔

صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ کے بارے حتمی پلان طلب کر لیا ہے جبکہ وویمنز کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق ہوا۔صدر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے