اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا معاملہ جلد حل کرنے کا عندیہ

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری بی سی سی آئی دیوا جیت سائیکیا کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، ملاقات آئی سی سی کے آفیشل کے ذریعے ہوئی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ امید ہے ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا،آئی سی سی نے میرے اور محسن نقوی کے درمیان میٹنگ کا اہتمام کرایا،جس میں سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

دیوا جیت سائیکیا نے اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے مثبت قدم تھا،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، یقین ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے