اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایچ بی ایف سی ایل، پی آئی اے اور 3 ایئرپورٹس کی نجکاری بارے اہم پیشرفت

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہورنیوز) ایچ بی ایف سی ایل، پی آئی اے اور تین ایئرپورٹس کی نجکاری بارے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں مشیر نجکاری محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا 242 واں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے ہوئے اور باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن نے ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس سی سی او پی کو بھیجنے کی منظوری دی، پی ایم آر سی ایل کو واحد پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

 یہ بات بھی اعلامیہ میں سامنے آئی کہ پی ایم آر سی ایل کی بولی کابینہ منظوری کے بعد کھولی جائے گی،پی آئی اے نجکاری میں عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم میں اے کے ڈی گروپ شامل ہے۔اے کے ڈی گروپ کی شمولیت ایس او کیو شرائط کے مطابق قرار دی گئی۔

اسی طرح کمیشن کی جانب سے تین ایئرپورٹس کے انتظامات بھی نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ، اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی مینجمنٹ طویل المدتی کنسیشن پر دی جائے گی۔

دوسری جانب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن بورڈ کا حکومتی نجکاری ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور شفافیت، تیز رفتاری، اسٹریٹجک فوکس کے ساتھ نجکاری عمل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے